Featuredپنجاب

پنجاب میں زیادہ کیسز والے 4 اضلاع میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن لگادیا گیا

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارشات کے مطابق پنجاب میں زیادہ کیسز والے 4 اضلاع میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن لگادیا گیا،اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں ہوگا، ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کے تحت ہفتے اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی جبہا سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آوٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کے تحت رات دس بجے تک اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ رات 10 بجے تک کی جاسکیں گی جبکہ جمز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کیلئے آسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ایل پی کو کالعدم قرار د ینے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ صوبے بھرکے سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق کام کی اجازت ہے، تمام انٹرٹینمنٹ مراکز، تفریحی پارکس اورسوئمنگ پول مکمل طورپربند رہیں گے، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، ٹرین سروس کُل گنجائش کے 70 فیصدمسافروں کےساتھ جاری رہےگی۔

صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنیٰ حاصل ہوگا، میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکتے ہیں، پھل، سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈ ڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز پورا ہفتہ 24 گھنٹےکھلی رہیں گی جبکہ کورئیرسروسز،

بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز، میڈیا ہاؤسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close