کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف شہری نے 11 کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
ملیر میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچے کا باذو ضائع ہونے پر متاثرہ بچے کے والد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا احمد عبداللہ ملیر کا رہائشی ہے، جسے کے الیکٹرک کی غفلت اوربد انتظامی کی وجہ سے کرنٹ لگا اور باذو ضائع ہوگیا۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے کہا کے الیکٹرک کے کھلے تار گھر کے ساتھ گزر رہے ہیں ، کے الیکٹرک انتظامیہ کو گیارہ کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔