کراچی: سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ مجھے بڑی ذمہ داری دی جارہی ہے، کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔