Featuredاسلام آباد

ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلےکےخلاف اپیل دائرکردی

لندن: نوازشریف نے شہباز شریف کو ہوم آفس کےفیصلےپرقانونی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ وکلانےہوم آفس کےفیصلےکےخلاف اپیل دائرکردی ہے، اپیل میں طبی اورعلاج کیلئےقیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں

گذشتہ روز نواز شریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد شریف فیملی نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کی تھی ، ان کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا تھا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

وزیر داخلہ پاکستان نے کہا تھا کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئیں تو انھیں 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جب عمران خان کا فون ہیک کیا گیا اس وقت نواز شریف کی حکومت تھی

قانون کے مطابق ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں، نواز شریف کو سفری دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا،

نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا توسیع سے متعلق اپیل میں جانا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close