24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید67 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4745 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,058,405 ہوگئی ہے جن میں سے 954,711 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 67 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔