Featuredاسلام آباد

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے

نوٹیفکشین کے مطابق سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کے الیکٹرک موسم گرما میں کراچی کوبلا تعطل بجلی یقینی بنائے : نیپرا

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا، جب کہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل اسپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close