Featuredپنجاب

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، محض سیاست کے لئے ایک فرد کوبدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے

ہوش کے ناخن لیں، سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی۔

 

لاہورمسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی فائدے کے لئے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : میرے پاس ریکارڈ نہیں ہے شہبازشریف

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا، اور ان کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی حکومت کے سرکاری بورڈ کا تھا، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا، ڈاکٹرجب اجازت دیں گے تو نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے، قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close