Featuredاسلام آبادتجارت

ایل این جی کی قیمتوں‌ میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
 
 اوگرا نے ماہِ اگست 2021 کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کا اطلاق یکم اگست سے اکتیس اگست تک ہوگا۔
 
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.3015 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سوئی سدرن ایل این جی کی قیمت میں0.3163 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
 
اوگرا کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سوئی ناردرن ایل این جی کی نئی قیمت13.2175 ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن ایل این جی کی نئی قیمت12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔
 
یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر ماہ درآمد ہونے والی ایل این جی کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔
 
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کی تھی جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی تھی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close