Featuredبلوچستان

ثنااللہ زہری اور قادربلوچ نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

 کوئٹہ: ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ  کی پی پی میں ‏شمولیت

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ 8 اگست کو پی پی میں ‏شمولیت اختیار کریں گے۔
 
ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان جلسے میں کیاجائےگا اس سلسلے میں بلاول بھٹو اتوار ‏کو کوئٹہ پہنچیں گے جلسے سے بلاول بھٹو، ثنا اللہ زہری، قادربلوچ و دیگر خطاب کریں گے۔
نیشنل پارٹی کےنواب محمدخان شاہوانی بھی پی پی میں جارہےہیں۔
ثنااللہ زہری اور قادربلوچ ن لیگ سے ناراضگی کےباعث مستعفی ہوئےتھے شمولیتی جلسہ آصف ‏آباد میں منعقد ہو گا۔
 
رواں سال جون میں کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی ‏اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی ‏شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق وزیر اعلیٰ ثنا زہری اجلاس میں ویڈیو لنک کے ‏ذریعے شریک ہوئے۔
 
نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور رفقا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ ‏کیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔
 
اجلاس میں عبدالقادر بلوچ نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت سے متعلق شرکا سے رائے ‏طلب کی، ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ لوگ ڈرائنگ روم میں فیصلے کرتے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں ‏اپنے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں اور مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔
 
ثنا اللہ زہری نے کہا میں پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب ‏سے دعوت دیے جانے پر مشکور ہوں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close