Featuredاسلام آباد

کورونا کی چوتھی لہر میں 3 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: کورونا کی یومیہ بلند ترین شرح 27.24 فیصد راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.11، اسکردو 12.44 فیصد ، دیامر میں 5.38 فیصد رہی

راولپنڈی میں شرح 27.24 فیصد اور کراچی میں شرح 20.88 ریکارڈ کی گئی۔

بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 اضلاع میں کوروناکی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی، 8 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5، چھ میں 10 فیصد سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید67 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

مظفرآبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 23.65، میرپور میں19.53 فیصد ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 20.88، حیدرآبادمیں 15.36 فیصد اور وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 12.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 17.34، صوابی میں 5.43 فیصد ، مردان میں 6.67، ایبٹ آباد میں 8.56 فیصد ، سوات میں شرح 2.54، چارسدہ میں 2.04 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 24گھنٹے میں لاہور میں کورونا کیسزکی شرح 7.70، گجرات میں 1.18 فیصد، فیصل آباد میں 6.12، گوجرانوالہ میں 4.53 فیصد ، بہاولپور میں 5.51 فیصد اور کوئٹہ میں 3.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close