کراچی:آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین اور طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کے سخت اقدامات کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو شدید دھچکہ لگ رہا ہے
الیاس میمن نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ویکسنیشن کرارہے ہیں جس کی تصدیق حکومت سندھ نے خود کی ہے کہ ویکسنیشن سینٹروں سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین کرارہے ہیں۔
ویکسینشن کے بعد اب کاروبار بند کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے لہذا حکومت سندھ فوری طور پر کاروبار کو صبح 10بجے سے رات8بجے تک کھولنے کا اعلان کرے۔
یہ بھی پڑ ھیں :حکومت سندھ کا تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان
آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین نے مزید کہا کہ جو نجی ادارے ویکسینشن کررہے ہیں انہیں مزید سہولیات اور ذیادہ سے ذیادہ ویکسین فراہم کی جائے تاکہ ویکسینشن کا عمل جلد مکمل ہوسکے ۔
کراچی کا شمار پاکستان کے بڑے تجارتی حب میں ہوتا ہے جہاں زیادہ دن کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے سے ملک کی معاشی صورتحال خراب ہوگی ، سندھ حکومت فوری طور پر کاروبار کھولنے کا علان کرے۔
الیاس میمن کا کہنا تھا کہ جس طرح این سی او سی نے دیگر صوبوں میں کاروبار کو مخصوص اوقات کے ساتھ ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، سندھ میں اسی طرح کا اعلان کیا جائے۔