کراچی: حکومت سندھ اور نجی بینک کی جانب سے مشترکہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینیٹر کے افتتاح کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ رک گیا ہے، اب اس کو کمی کی طرف لے کرجانا ہے
، موبائل سم کو بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے، گزشتہ روز ہم نے ایک لاکھ 60 ہزار ویکسین کا ہندسہ عبور کیا ہے،پرامید ہوں کہ ویکیسن لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : ہر شہری ویکسینیشن ضرور کروائے، پروپیگنڈا کرنے والوں کی بات نہ سنیں: مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، این سی او سی اجلاس کے حساب سے 9 اگست سے نیا نوٹیفکیشن آجائے گا، کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے جب کہ کچھ برقرار رہیں گی۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا تھا کہ مخالفت پر نہیں کام، کام اور کام پر یقین رکھتا ہوں، کراچی میں مثبت اور تعمیری کام کریں گے۔