Featuredاسلام آباد

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باعث کیسز میں اضافہ دیکھا گیا صوبائی حکومتوں نے وبا پر قابو پانے کے لیے ہرممکن کوششیں کیں اور کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں53ہزار528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح7.54فیصد رہی، چار ہزار چالیس نئے کیسز منظر عام پر آئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دورانیے میں ترپن کورونا مریضوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکی جاسوسوں نے ووہان شہر سے کورونا وائرس کی اہم ترین اور خفیہ معلومات چوری کرلی

پاکستان اس وقت کوروناوائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کر کے آج سے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close