کراچی: دنیا کے سب سے بڑے سبزہلالی پرچم کی تیاری میں بیک وقت 50سے زائد کاریگرحصہ لے رہے ہیں، تکمیل کے بعد قومی پرچم کی سلامی کے لیے بانی پاکستان کے مزارپر رونمائی کی جائے گی
پاکستان میں پرچموں کی تیاری کے لیے معروف وی آئی اے پرچم کی جانب سے جھیل پارک میں یوم آزادی پرلہرائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی چاند تارے کی کٹنگ سے تیاری کاآغاز کیا گیا۔
یہ بھی پڑ ھیں :یوم آزادی پر پوری چینی قوم پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے، نائب وزیراعظم چین
شیخ نثار احمد کے مطابق قومی پرچم کی پیمائش اورلہرائے جانے کے مقام کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے، تاہم اس بات میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ یہ اب تک کا دنیا میں لہرایا جانے والا سب سے بڑا قومی پرچم ہے۔