پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا
اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا بلکہ دشمن ملک کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کا داخلہ ممکن نہیں، دہشتگرد بھیجنے کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، اس کی تردید کرتا ہوں، ہمارے بارڈر سے کوئی پار نہیں جاسکتا اور نہ ہی کوئی ہمیں سرحدوں پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دراندازی نہیں ہورہی۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیر داخلہ کی تبدیلی اصل میں عمران نیازی کی ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم امن کے داعی ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہے، افغانستان
جانے اور افغانوں کا مسئلہ جانے۔
آج سے 10محرم تک سابق فاٹا میں انٹر نیٹ بند رکھا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نور مقدم کیس میں ملوث ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے محرم الحرام کے دوران کورونا ایس او پیز پر بھی عمل کرنے کی اپیل کی۔