کراچی: نیب نے سراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، جس کے بعد نیب نے ریفرنس دائر کرنے کےلیے ڈرافٹ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا
سندھ ہائی کورٹ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی تقرریوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت پر ہوئی
یہ بھی پڑ ھیں : نیب افسران میرے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو تنگ کرتے ہیں، آغا سراج درانی
عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلتے ہوئے سراج درانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔