اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کرآرہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلےوفاقی دارالحکومت میں 2اسلام آبادبنائےہوئےتھے اب ہم اسلام آبادمیں سب کے لیے ایک نظام بنانےجارہےہیں
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں سےکچھ نےقانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اسلام آبادکےشہریوں کاحق ہےکہ ان کا یکساں خیال رکھاجائے، اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کرآرہے ہیں، غازی بروتھاسےاسلام آبادکو10کروڑگیلن پانی دیاجائے گا۔
اسلام آبادمیں بہترگورننس سےشہریوں کوسہولتیں ملیں گی، جبکہ شہر م میں 2لاکھ 75ہزار پودے لگانے جارہے ہیں، ٹین بلین سونامی جیسا کام عام سیاستدان نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑ ھیں : سیاست میں مفاہمت ہوسکتی ہے اور ہونی بھی چاہیے : اسد عمر
انھوں نے اپیل کی کہ شجرکاری مہم میں تاجرتنظیموں سمیت دیگر افراد حصہ لیں گے، شجرکاری مہم سےآنےوالی نسل کوفائدہ کو ہوگا۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی بھی بنانے جارہے ہیں،
دونوں پروجیکٹس کامیاب رہے تو اچھے نتائج کی امید ہے۔