کراچی: ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلہ اور بارود برآمد کرلیا
پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائر برآمد ہوئے۔
اس ضمن میں پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ دہشت گردوں کے افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ذوالفقار مرزا کے خلاف پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کیس کا فیصلہ
ابراہم حیدری پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد اغوا اور دہشت گرد کارروئیوں میں ملوث رہے، گرفتار دہشت گردوں میں امیر زادہ عرف مخلص 2001میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہوا تھا۔