وزیر اعظم عمران خان پانی کے ذخائر اور سستی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں
وزیر اعظم پانی کے ذخائر اور سستی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے سنہ 1967 کے بعد پاکستان میں بڑا ڈیم نہیں بن سکا، عمران خان آج تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا۔
تربیلا سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگا واٹ ہوجائے گی، ماضی میں آبی ذخائر پر اس طرح کام نہیں ہوا۔ وزیر اعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : تربیلا ڈیم بھر گیا، یونٹ 17 مٹی آنے سے بند ، بجلی کی پیداوار میں 380 میگاواٹ کی کمی
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور، مہمند ڈیم، ہری پور پاور، کچھی کینال، سندھ بیراج، کے فور، کرم تنگی ڈیم، سندھ بیراج اور نئی گاج ڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 10 منصوبوں سے 1 کروڑ 28 لاکھ 90 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔
منصوبوں سے سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9 ہزار 43 میگا واٹ اضافہ ہوگا، ان منصوبوں سے 35 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے، عمران خان کے لیے تمام وفاقی اکائیوں کے کسان برابر ہیں اور وہ سب کی یکساں ترقی کےخواہاں ہیں۔