Featuredاسلام آباد

یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں 19 اور 18 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کااعلان کردیا گیا، وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے ، سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں: 8،9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا اور تمام صوبوں کو شرائط پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close