Featuredسندھ

ایئرپورٹس پر ایئرلائنز کی طرف سے لیبارٹریز مسافروں کے پی سی آرٹیسٹ کریں گی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) جانے کے خواہش مند پاکستانی مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی

پاکستان سے امارات جانے کی خواہش رکھنے والوں کو ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اب مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مذکورہ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے ایئرلائنز کو جگہ دے دی۔ سی اے اے نے ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریز اور ایئرپورٹس پر جگہ کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر جگہ فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بیرون ملک پروازوں کی تعداد میں کمی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم تاحال جاری نہیں کیا

سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سندھ لیب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گا۔ کراچی ڈومیسٹک ارائیول لائونج میں بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

ایئرپورٹس پر ایئرلائنز کی طرف سے لیبارٹریز مسافروں کے پی سی آرٹیسٹ کریں گی۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن اب ریپڈ ٹیسٹ کا جال پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close