کراچی: ساحل پر پھنسے بحری جہازکونکالنے والی ٹیم کیلئے پہلی امید کی کرن نظر آئی ، تیزاور اونچی لہروں نے جہاز کا رخ 140 ڈگری پر موڑ دیا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج سمندر کی صورتحال بہتر ہے،کچھ کامیابی کی امید ہے، جہازکا اگلا حصہ لہروں اور ہوا کے باعث سمندر کی جانب مڑچکا ہے جبکہ جہازکا پچھلا حصہ اب ساحل کو چھو رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق جہازکو گھسیٹےکیلئے لائی گئی کرین شپ بدستور ریت میں پھنسی ہے ، دوپہر 2بجے کا وقت جہاز کو نکالنے کیلئے بہتر دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ساحل سمندر پر 20 روز سے پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے ری فلوٹنگ آپریشن جاری
گذشتہ روز جہاز نکالنے کیلئے دو دفعہ کوشش کی گئی جس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، حکام کا کہنا تھا کہ جہاز نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کے پاس کل آخری دن ہے ، 13اگست کے بعد 22اگست کو دوبارہ جہاز نکالنے کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔
جہاز نکالنے کیلئے 22 اور23اگست کو صرف دو دن جہاز نکالنے کی اجازت ہوگی ، 23اگست کے بعد پورٹ انتظامیہ سمندر کی لہروں کی پوزیشن اور ریسکیو ٹیموں کی تیاریوں کو دیکھنے کے بعد جہاز نکالنے کی اجازت دے گی۔
انتظامیہ نے بتایا تھا کہ جہاز کے مالک نے پیسے کی بچت کیلئے ہائی پاور کی خصوصی غیر ملکی ٹگ بوٹ نہیں منگوائی بلکہ مقامی نجی کمپنی کی ٹگ بوٹ استعمال کرنے کی وجہ سے آپریشن میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔