Featuredسندھ

قوم کا متحد ہونا اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے

کراچی: مزارِ قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنی مشرقی اور سرحدوں پر مسائل کا سامنا ہے، قوم کا متحد ہونا اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وبا پر وفاق اور صوبوں میں این سی او سی کے ذریعے کوآرڈینیشن چل رہی ہے، کورونا وبا کی چوتھی لہر میں ہم چل رہے ہیں، آج ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ کیسے رہنا ہے، ہر شخص کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت گزشتہ 13 سال سے عوامی ووٹوں سے حکومت میں ہے، سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبے میں اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، کراچی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ 1100 ارب روپے کا منصوبہ ہے، جو مشترکہ طور پر چل رہا ہے، کراچی سرکولر ریلوے کے لئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کرے گا، صوبائی حکومت نے بجٹ میں کراچی میں بسوں کے لئے 8 ارب روپے رکھے ہیں، ہم نے بسوں کی خریداری کا آرڈر بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : آج ایک ایماندار شخص ملک کا وزیراعظم ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان کی آزادی کو 74 سال ہوگئے، ان 74 برسوں میں کئی بار لڑکھڑائے بھی آگے بھی بڑھے، اس وقت پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے اثرات پاکستان تک آئیں گے، ہمیں ملک کی بقا کے لیے ایک قوم بن کر اکھٹا رہنا ہے، ہمیں اس وقت متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ دو مختلف سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتوں میں کہیں کہیں اختلاف ضرور آتا ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم ترقیاتی معاملات پر مشاورت کرتے ہیں،ہماری ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close