گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 72 مریض کی اموات
اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 72 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار 79 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 13 ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کروناوائرس کے 4 ہزار 787 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسینیشن کی صورتحال
ملک میں اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 43 ہزار 317 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار 373 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔