کراچی: سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے محرم الحرام کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔
کوروناوائرس کے پیش نظر ملک بھر میں عاشورہ کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے کراچی کے لیے 3روزہ روٹ پلان جاری کردیا جس کے مطابق 8محرم کو ڈیڑھ بجے مرکزی جلوس حسینیہ امام بارگاہ پہنچے گا۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 9محرم کو شیعہ علما کا مرکزی جلوس مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس نشتر پارک سے حسینیہ امام بارگاہ کھارا در پہنچے گا، 10 محرم الحرام کو صبح ساڑھے7بجے نشترپارک میں مجلس ہوگی۔
مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا، ٹریفک کو 20مقامات سے متبادل راستوں پر موڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔