کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے مواچھ گوٹھ میں دھماکے کا مقدمہ 3 روز بعد درج کرلیا گیا ۔
دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا ، مقدمے میں دہشت گردی ، ایکسپلوزوایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
مقدمہ معراج محمد خان کی مدعیت میں تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی ، ایکسپلوزوایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں مدعی نے مؤقف میں کہا ہے کہ ہم بچی کی شادی کرکے واپس آرہے تھے تو حملہ کیا گیا، معراج محمد خان حادثے کا شکار ہونے والےخاندان کےسربراہ ہیں۔