Featuredدنیا

پی آئی اے کپتان کی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافروں کی جان بچ گئی

کابل : پی آئی اے کے پائلٹ نے افراتفری کی صورتحال میں حاض دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنالیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل افغان طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغان شہریوں و غیر ملکیوں نے فوری طور پر افغانستان سے نکلنا شروع کردیا جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ہوائی اڈے پر رش لگ گیا۔
 
جم غفیر کی وجہ سے ایئرپورٹ پر بدامنی کی صورتحال پیدا ہوئی تو پی آئی اے کا طیارہ بھی مشکل میں پھنس گیا لیکن کپتان کی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافروں کی جان بچ گئی۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ اے 320 رن وے پر اکیلا رہ گیا تھا، اے ٹی سی عملے نے کپتان کو بتایا کہ ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں۔
 
اے ٹی سی عملے کے بیان پر کپتان تھوڑا سا گھبرایا لیکن سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کپتان کو اعصاب پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا۔
 
گفتگو کے دوران کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان کےلیے تیار کھڑے ہیں اور پھر کپتان نے مسافر طیارے کو جیٹ طیاروں کے پیچھے ٹیک آف کی مہارت سے آگاہ کیا۔
 
قومی ایئرلائن کا کپتان نے اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافر بردار طیارے کو کابل ایئرپورٹ سے بحفاظت ٹیک آف کیا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close