لندن : برطانیہ نے 20 ہزار افغان باشندوں کو پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پہلے سال برطانوی حکومت کے لیے کام کرنے والے والے سمیت 20 ہزار افغان باشندوں میں سے 5 ہزار کو پناہ دی جائے گی۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر بلایا جائے گا۔ اسکیم کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کام کرنے والوں کو مشکل میں تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارے لیے کام کرنے والوں کے خاندانوں کو بھی سیٹل کریں گے