Featuredپنجاب

بہاولنگر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

لاہور : وزیر اعلی پنجاب نے بہاولنگر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

 
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بہاولنگر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 5، 5 لاکھ اور دیگر 11 زخمی افراد کو ایک، ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔
 
انہوں نے بتایا کہ 18 زخمی افراد کو طبی امداد کے بعداہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ مالی امداد کسی بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں۔ جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کا غم وہی جانتے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close