لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم باتیں کم اور ایکشن زیادہ کرتے ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس پی موقع پر نہیں پہنچے، 13 اور 14 اگست کے واقعات پر اعلیٰ افسر غفلت کا مظاہرہ کریں گے تو سزا ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم باتیں کم اور ایکشن زیادہ کرتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کریں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ایس ایس پی اور ایس پی نے اقبال پارک جاکر جائزہ کیوں نہیں لیا؟ پنجاب میں ہونے والے بڑے واقعات پر ہمیشہ اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اعلیٰ افسران کو تنبیہ کردی ہے وقت پر دفتر آئیں عوام کی داد رسی کریں، دیکھوں گا اعلیٰ افسر کس طرح وقت پر دفتر نہیں پہنچتے۔