Featuredاسلام آباد

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید80 افراد کی اموات

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 80 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

 

 

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے وبائی صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے باعث مزید80 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی جبکہ نئے کیسز تین ہزار سات سو ستتر رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں53ہزار881کوروناٹیسٹ کیے گئے۔

ملک میں وبا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد رہی۔ گزشتہ روز کوروناوائرس کے 3842 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 75 مریض جاں بحق ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی اور حکمت عملی کے باعث ملک میں کورونا پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے تاہم یومیہ کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی حکومتیں کورونا ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر بھی غور کررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close