Featuredدنیا

طالبان کی امریکا کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن

کابل: طالبان نے امریکا کو ایک ہفتے میں افغانستان سے نکلنے کی وارننگ دے دی

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں امریکی فوج افغانستان سے نہ نکلی تو نتائج بھگتنے کو تیار رہے۔

طالبان نے یہ بھی کہا کہ جب تک ایک بھی امریکی فوج افغان سرزمین پر موجود ہے، اس وقت تک حکومت نہیں بنائی جائے گی۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ31 اگست کے بعد غیر ملکی افواج کے افغانستان میں رکنے کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بھاگنے کی وجہ خوف نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، انخلا کی ڈیڈلائن بڑھانے کا جائزہ لیں گے۔

اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ جی سیون اجلاس میں امریکا سے مطالبہ کریں گے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈلائن 31 اگست سے بڑھائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close