Featuredاسلام آباد
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا
اسلام آباد:آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے افغانستان سے ادارے کے عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے کلیدی کردار کو دادِ تحسین پیش کیا ہے
کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کی بھی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف کو تنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا
خط میں کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پرمشکور ہوں، پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔