کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفی دیا
گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔