Featuredسندھ

اب ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، جس کے بعد ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا

ویکسین نہ لگانیوالے امیدوار تحریری ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے، سندھ حکومت کےتحت اساتذہ کی بھرتیوں کیلئےٹیسٹ آئندہ ماہ متوقع ہیں ، آئی بی اے سکھر کےتحت تحریری ٹیسٹ میں 2لاکھ سےزائد امیدوار شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت کی ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹربنانے کی ہدایت

رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا، ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close