کراچی: انتظامیہ نے بتایا کرین شپ جب تک بیلنس نہیں ہوگی آپریشن شروع نہیں ہوگا کیونکہ جہازکو گھسیٹنےکیلئے کرین شپ کی مدد انتہائی ضروری ہے
ساحل پر پھنسے بحری جہاز نکالنے کے آپریشن میں آج انتظامیہ کو ایک اور دشواری کا سامنا رہا ، انتظامیہ کو جہازسے 1000میٹر کے فاصلے پرکھڑی کرین شپ کو سمندر میں لنگر ڈالنے میں دشواری ہوئی ، کرین شپ کو روکنے کیلئے ڈالا گیا لنگر تیزاور اونچی لہروں سے اکھڑ گیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین بردار بوٹ کے بھی اینکرز خراب ہوگئے
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرین شپ کیلئے دوبارہ دوسرا لنگر ڈالا گیا لیکن جہاز کو کھینچنے والا رسا دوبارہ ٹوٹ گیا ، جس کے بعد جہاز کو پش کرنےوالے ٹگ بوٹ جہاز کو گہرے پانی میں لے جانے میں ناکام ہو گیا اور جہاز دوبارہ ساحل کی جانب کھسکنا شروع ہو گیا۔
جہاز کو ٹگ کےذریعےسمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام ہونے کے بعد آپریشن کل تک موخر کر دیا گیا ، انتظامیہ نے کہا جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار ہوگیا ، ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم جہازپھر ڈینجر زون میں داخل ہوگیا۔
انتظامیہ کے مطابق 180ڈگری پر جہاز نےپوزیشن تبدیل کی جہازکو ٹگ بوٹ سپورٹ نہ دےسکی ، جہازدوبارہ فلوٹ ہوتا ہوا 600میٹر دور ساحل کےقریب پہنچ گیا ، ، پیر سے اب تک جہاز کو 1000میٹر تک سمندر میں گھسیٹا جاچکاتھا۔