لاہور: خاتون اور ان کی بیٹی سے رکشا ڈرائیورکی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی
لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون اور اُن کی بیٹی سے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اُن کی بیٹی کے جسم پر متعدد خراشیں بھی پائی گئی ہیں، ڈی این اے کے نمونے فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔
لاہور کی انسداد ہشتگردی کی عدالت نے چوہنگ میں خاتون اور اُن کی بیٹی سے زیادتی کےکیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔
لاہور میں خواتین سے زیادتی اور بدسلوکی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، چوہنگ میں 2 رکشا ڈرائیوروں نے میلسی سے آنے والی ماں بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ متاثرہ ماں بیٹی کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
پولیس کے مطابق میلسی ضلع وہاڑی سے آنے والی ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ بائی پاس پر اتریں، جہاں سے وہ آفیسرز کالونی میں اپنی بہن کے گھر جانے کے لئے رکشے پر سوار ہوئی تھیں۔