کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے کارناموں کی قلی کھل گئی، کوئٹہ کی عوام کو اینجیو گرافی کی سہولت بھی میسر نہیں، کوئٹہ کے سول اسپتال کے اینجیو گرافی سینٹر پر گزشتہ ایک ماہ سے تالے لگے ہیں
سول اسپتال میں موجود واحد اینجیوگرافی مشین ایک ماہ سے خراب پڑی ہے، اور اس مشین کو درست ہونے کےلیے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا خرچہ درکار ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : کوئٹہ سے بوستان اور کولپور کے لیے شٹل ٹورسٹ سروس ٹرین چلانے کافیصلہ
سول اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اینجو گرافی مشین کی مرمت کی سمری محکمہ صحت کو بھجوا دی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے کہا کہ خراب مشین سے دن میں سیکڑوں مریض مایوس واپس چلے جاتے ہیں۔