ایم کیو ایم کا سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ بھر میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ایک بہت بڑی تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں شہری علاقوں کو چن دیا گیا ہے، خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ نجی اسکول کھولنے کے لیے رشوت لی جا رہی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ کیا کتوں کی ویکسین اندرون سندھ پہنچانے میں ایم کیو ایم رکاوٹ ہے۔