Featuredاسلام آباد

ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی ہے

اسلام آباد : طالبان کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی، طالبان کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سبز پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ سی ڈی اے نے بائیس ایکڑ زمین قابضہ گروپ سے چھڑایا ہے۔ یہاں پر بچوں نے 15000 پودے لگائے ہیں۔ وزیراعظم ماحولیات کے حوالے سے خاص جذبہ رکھتے ہیں۔ عمران خان ایسے آدمی ہیں جو 10 سال پہلے سوچ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے افغانستان میں انخلاء کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔ ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی۔
ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی اور لاکھوں افراد معذور ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہا ہم افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونگے۔ عمران خان کچھ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی تھی۔ طالبان کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی۔ افغانستان کا مسئلہ افغان عوام خود ہی حل کریں گے۔ پاکستان میں مہاجرین کا بوجھ نہیں ہے۔ چمن کے راستے تجارت میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔ بھارت کو دنیا بھر میں ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انڈیا سی پیک کے دہشت گردی میں ملوث ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کی طرح بلند ہے۔ چین پاکستان کا دوست ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی باشندوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ سی پیک کی 40 کمپنیوں کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں کا تحفظ حاصل ہے، دیگر 100 سے زائد کمپنیوں کی بھی سیکیورٹی مضبوط کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کی صورتحال کا ادراک ہے۔ پی ڈی ایم کے باقی کھلاڑی انڈر 19 ہیں۔ پی ڈی ایم میں مزید طاقت نہیں، ان کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ نے تمام اجنسیوں کو الرٹ کیا ہے۔ اسلام آباد کی سیکورٹی کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 92 کیمرے لگانے جارہے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے 8 ڈرون خریدے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close