Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پاکستانی اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے پاکستان میں ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری اور گھر کے لیے بینکوں سے آسان فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ اسکیم تیار کی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر اسکیم میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے اوور سیز پاکستانی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، روشن اپنا گھر اسکیم میں گھر خریدنے والے کسی بھی وقت اپنا گھر فروخت بھی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھری بس کھائی میں جاگری، 10 زخمی

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ روشن اپنا گھر اسکیم کے لیے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

دنیا بھر میں بسنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو گھر اور اراضی کی خریداری میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جو کہ اس اسکیم کے بعد آسانی میں بدل جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close