Featuredخیبر پختونخواہ
کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرغور
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا کورکمانڈرپشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اورانتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی
اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابوپانے کے لئے پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ
اجلاس میں 15 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ صوبے بھرمیں یکساں طورپرہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔