Featuredسندھ

اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا معاملہ چیلنج

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط عائد کی ہے جس کا اطلاق 10 ستمبر سے ہوگا

اس پابندی کے خلاف شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا اور لازمی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا معاملہ چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ میں شہری کی درخوست یکم ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

22 اگست کو سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط کا اعلان کیا اور کہا 10 ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکی سپریم کورٹ نے 6 مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کو قانونی قرار دے دیا

کورونا ویکسین نہ کروانے والوں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 18سال سے زائد عمر والے ویکسی نیشن کرانے پر ہی اندرون ملک فضائی سفر کرسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close