Featuredدنیا

امریکا نے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کردیا

کابل: امریکا کا ننگرہار میں داعش جنگجو پر ڈرون حملہ

کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کردیاامریکا کی جانب سے افغان صوبے ننگرہار میں داعش جنگجو پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے میزائل حملے میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ایئرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا تاہم کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا ذمہ دار داعش خراسان کو قرار دیتے ہوئے اس کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا تھا۔

حملے سے قبل امریکا نے اپنے شہریوں کو وارننگ دی تھی کہ وہ کابل ایئر پورٹ کے گیٹس سے فوری چلے جائیں۔

یاد رہے کہ کابل ایئرپورٹ حملے میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 170 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو ہوائی اڈے سے فوری چلے جانے کا حکم دے دیا تھا۔

گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھولیں گے نہیں، چن چن کر ماریں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close