Featuredسندھ

سندھ میں کاروبار کی بندش ، نیا حکم نامہ جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا کی ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا

کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، جبکہ حیدرآباد میں جمعے اور ہفتے کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات دس بجے تک اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق فوڈ ڈیلیوری 24 گھنٹے کی جاسکے گی، شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں مزارات بند رہیں گے، پابندیاں یکم سے 15 ستمبر تک ہوں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ انڈورجم صرف ویکسینیٹڈ افراد استعمال کرسکیں گے، کراچی اور حیدرآباد میں بازار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ سندھ کے باقی شہروں میں بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، سی این جی اسٹیشن، پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close