کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کردیا
بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہر صورت مخالفت کرے گی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی کمیٹی کو پورے میڈیا کا مالک بنا دینا کسی صورت منظور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل کے قیام سے تنقید کرنے والوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ پی ایم ڈی اے کا مجوزہ بل ملک میں آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔ پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے قیام کی ہر صورت مخالفت کرے گی۔