Featuredاسلام آباد

دعا ہے افغانستان میں امن اور استحکام کا سورج چمکے

اسلام آباد : امید ہے افغانستان کی 40 سالہ دکھوں کی داستان جلد ختم ہوگی

: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت بنانا افغان عوام کا حق ہے، امید ہے افغانستان کی 40 سالہ دکھوں کی داستان جلد ختم ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کابینہ میں افغانستان کے معاملے پر بات کی گئی ہے۔ دعا ہے کہ افغانستان میں عوام پر امن اور استحکام کا سورج چمکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانا افغان عوام کا حق ہے۔ کابینہ نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے، افغان عوام کی ہر طرح کی معاونت کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغانستان کی 40 سالہ دکھوں کی داستان جلد ختم ہوگی۔ مستحکم افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ افغانستان کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت تک طورخم پر دو ہزار 421 افراد آئے ہیں۔ کابل سے تمام خاندانوں کو نکال لیا گیا ہے۔ جو خود رہنا چاہتی صرف وہی فیملیز کابل میں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیٹو افواج کے 10 ہزار 302 لوگ آئے، ان میں امریکن فوجیوں کی تعداد 155 تھی۔ 42 امریکی فوجی آج چلے جائیں گے۔ اس وقت ایک ہزار 229 امریکی فوجی ابھی پاکستان میں ہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 684 افراد کا دیگر ممالک اور 545 افغانی بھی ہیں۔ جو بھی لوگ یہاں سے باہر جانا چاہتے ان کو تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ پی آئی اے واحد ایئرلائن ہے جس نے مزار شریف میں امدادی سامان پہنچایا۔ افغان معاملے پر پاکستان کی وزارتوں کی تعریف پوری دنیا نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت حسین مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے۔ کابینہ نے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ واپس لانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کو ٹاسک دیا ہے۔ سلنڈر کی قیمت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close