Featuredسندھ

کم عمر ڈرائیورز ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ہیں

کراچی : کم عمر ڈرائیورز حادثات کی بڑی وجہ ہیں، عدالت کا والدین کو بھی ذمہ دار قرار دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دو کم عمر ڈرائیورز کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے موٹر سائیکل سوار کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے میں مزید تحقیقات کی ہدایت کردی۔ عدالت نے اہم حکم بھی جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ نے فیصلے میں کہا کہ کم عمر ڈرائیورز شہر میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ 18 سال سے کم عمر کے ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے۔

فیصلے کے مطابق کم عمر نوجوانوں کی موٹر سائیکل کے حادثات میں میں ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پر معاشرے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ حالات حکومتی اداروں کی مداخلت کے متقاضی ہیں۔ خاص کر جہاں بیس برس سے کم عمر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد حادثات کا حصہ ہو۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ متعدد حادثات میں اتنے کم عمر ڈرائیورز ملوث تھے، جو اپنی اور گاڑی کی حفاظت بھی نہیں کرسکتے تھے۔ پہلے مرحلے پر مہم چلائی جائے اور والدین کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے، گاڑی بھی ضبط کرلی جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ توقع ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں والدین کم عمر نوجوانوں کو گاڑیاں سڑک پر لانے سے روکیں گے۔

عدالت نے آئی جی اور ہوم سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ کم عمر نوجوانوں میں میں موٹر سائیکل ریس جیسے مشاغل کو روکنے کے لیے ضروری اور مؤثر اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ شاہراہ فیصل پر موٹر سائیکل ریس کے دوران مبینہ طور پر دوسری موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے کی وجہ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close