Featuredسندھ

افغانستان میں اسلامی حکومت کا اعلان بہت جلد ہو جائے گا

اسلامی دنیا سمیت پاکستان کو چاہیے کہ ہماری حکومت کو تسلیم کرے

سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اسلامی دنیا سمیت پاکستان کو چاہیے کہ ہماری حکومت کو تسلیم کرے، امریکا کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

طالبان کے چیف ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی حکومت کا اعلان بہت جلد ہو جائے گا، امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی سیکیورٹی اسلامی امارات افغانستان کے پاس ہے، اسلامی دنیا سمیت پاکستان کو چاہیے کہ ہماری حکومت کو تسلیم کرے۔

شہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، امریکا کو چاہیے کہ وہ کابل میں اپنا سفارت خانہ فوری کھولے، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو چاہیے کہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے افغانستان کی مالی امداد فوری بحال کریں، افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close