Featuredاسلام آباددنیا

پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیوپیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی

ٹوکیو: پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی اور پانچویں باری میں 55.26 میڑکی کامیاب تھرو کرکے تاریخ بناتے ہوئے پاکستان کو پہلی بار گولڈ میڈل جتوادیا

حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلے میں تاریخ قتح سمیٹی ، اس مقابلے میں ان کا مقابلہ دنیا کے بہترین ایتھلیٹس سے تھا ، جیت کے بعد حیدر علی نے کاندھوں پر پاکستانی پرچم لہرایا اور گولڈ میڈل چوما۔

ٹوکیوپیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی نے کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھرپور سپورٹ کیا ، جس پر انکا مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ٹوکیو اولمپکس: جمناسٹک میں انوکھا ریکارڈ

ٹوکیوپیرالمپکس میں پہلی بار پاکستان کے نام گولڈ میڈل کرنے والے حیدر علی کیلئے سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سیلاب امڈ آیا اور ٹوئٹر پر ‘مبارکباد پاکستان’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

قومی کرکٹر سمیت وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، معاون خصوصی شہباز گل، وزیرمملکت فرخ حبیب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے حیدر

علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیرو قرار دے دیا۔
اس سے قبل حیدر نے 2008 کے بیجنگ پیرالمپکس میں چاندی اور 2016 کے ریوپیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ سینے پر سجایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close